Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکی کے ساتھ 23 روز تک مسلسل جنسی زیادتی، اپنا ہی فضلہ کھانے پر مجبور کردیا

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2020 05:21pm
File Photo

کنبرا: آسٹریلیا میں ایک درندہ صفت انسان لڑکی کو اغواء کرکے 23 دن تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اس پر ظلم و بربریت کے ایسے پہاڑ توڑے کہ سن کر ہی انسان کانپ اٹھے۔

دی مرر کے مطابق اس 34 سالہ شیطان صفت کا نام نکولس جان کریلے تھا۔ جو لڑکی کو محبوس رکھ کر نہ صرف بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا بلکہ اسے آگ پر بیٹھنے پر مجبور کرتا رہا، اس کے پوشیدہ اعضاء پر کھولتا ہوا پانی ڈالتا رہا اور اسے اپنا ہی فضلہ کھانے پر مجبور کرتا رہا۔

لڑکی کا نام قانونی وجوہات کی بناء پر ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے لڑکی پر وحشیانہ جسمانی تشدد بھی کیا جس سے اس کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی۔

جب پولیس نے لڑکی کو بازیاب کروایا تو اس کا 46 فیصد جسم بری طرح جلا ہوا تھا، اس کی جلد اکھڑ کر لٹکی ہوئی تھی اور چہرہ جگہ جگہ سے پھٹا ہوا تھا جیسے چھری وغیرہ سے کٹ لگائے گئے ہوں۔

پراسیکیوٹر سینڈرا کیوپینا نے عدالت میں بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے چہرے اور جسم کے زخم اس قدر خراب ہو چکے تھے کہ ان میں کیڑے پڑ چکے تھے۔ اگر اسے چند دن اور بازیاب نہ کرایا جاتا اور ہسپتال نہ پہنچتی تو وہ اب تک مر چکی ہوتی۔

عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور ملزم کو ممکنہ طور پر عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔